كِتَاب الطِّبِّ
کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں
58. بَابُ إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي الإِنَاءِ:
باب: جب مکھی برتن میں پڑ جائے (جس میں کھانا یا پانی ہو)۔
حدیث نمبر: 5782 |
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے بنی تمیم کے مولیٰ عتبہ بن مسلم نے بیان کیا، ان سے بنی زریق کے مولیٰ عبید بن حنین نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب مکھی تم میں سے کسی کے برتن میں پڑ جائے تو پوری مکھی کو برتن میں ڈبو دے اور پھر اسے نکال کر پھینک دے کیونکہ اس کے ایک پر میں شفاء اور دوسرے میں بیماری ہے۔“
No comments:
Post a Comment