Tuesday, September 15, 2026

یاد دہانی

آیت ٩ فَذَکِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّکْرٰی ۔ ” تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یاد دہانی کراتے رہیے ‘ اگر یاد دہانی فائدہ دے۔ “- اس آیت کا یہ مطلب نہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انذار و تذکیر کا فریضہ تبھی سرانجام دیں جب مخاطب کو اس سے کچھ فائدہ ہو رہا ہو یعنی وہ اس تذکیر کا اثر قبول کر رہا ہو۔ چناچہ اگلی آیت میں اس حوالے سے وضاحت کردی گئی ہے۔

آیت ١٠ سَیَذَّکَّرُ مَنْ یَّخْشٰی ۔ ” وہ نصیحت حاصل کرلے گا جو ڈرتا ہے۔ “- آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو تذکیر و نصیحت کرتے جایئے ‘ جس کے دل میں اللہ کا خوف ہوگا وہ اس کا اثر ضرور قبول کرے گا اور اسے فائدہ بھی ہوگا۔ چناچہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی آپ پر کوئی نئی وحی آئے تو آپ وہ نیا کلام پڑھ کر لوگوں کو ضرور سنائیں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اہل ایمان ساتھیوں کے علم اور ایمان میں اس سے ضرور اضافہ ہوگا۔

No comments:

Post a Comment