Thursday, October 29, 2015

انسان کے جسم کے ہر عضو



انسان کے جسم کے ہر عضو کا کوئی نہ کوئی کام ہوتا ہے۔ آنکھ کا کام ہے دیکھنا، کان کا کام ہے سننا، زبان کا کام ہے بولنا اور دل کا کام ہے محبت کرنا۔
دل یا تو اللّٰہ تعالٰی سے محبت کرے گا یا پھر مخلوق سے، اس کے دل کے میں یا تو آخرت کی محبت ہوگی یا پھر دنیا کی۔ آخرت کی محبت سے دل میں نیکی کا شوق پیدا ہوتا ہے، جبکہ دنیا کی محبت کے بارے میں حدیثِ مبارکہ میں ارشاد فرمایا گیا کہ ......!
''دنیا کی محبت تمام برائیوں کی جڑ ہے۔''
مشائخ کرام نے اس کی آگے پھر تفصیل بیان کردی کہ ''اس کا ترک کردینا ہر ایک فضیلت کی کنجی ہے۔ دنیا کی محبت کا دل سے نکل جانا اور پروردگار کی محبت کا دل میں سما جانا کامل مومن ہونے کی نشانی ہے۔''
قرآنِ پاک میں مومنین کی کچھ صفات بیان کی گئیں ہیں، جو اللّٰہ رب العزت کو اتنی پسندیدہ ہیں کہ مولا کریم نے ان صفات والے بندوں کے بارے میں اعلان فرما دیا کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں، جیسے فرمایا......

* وَ اَحسنُوا ________تم نیکوکار بن جاؤ
* ان اللّٰہ یحب المحسنین _____ بیشک اللّٰہ نیکوکار سے محبت فرماتا ہے۔
* ویحب المتقین _______ اور اللّٰہ تعالٰی متقی لوگوں سے محبت فرماتا ہے۔
* ان اللّٰہ یحب التوابین _____ بیشک اللّٰہ توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔
* ویحب المتطھرین _________ اور پاک صاف رہنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔
والله يُحِب الصابرين ______اور الله صبر کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔
"معلوم یہ ہوا کہ اللّٰہ تعالی کو ان صفات سے محبت ہے۔ جس انسان میں یہ صفات آجائیں گی وہ انسان بھی اللّٰہ رب العزت کا محبوب بن جائے گا۔"
جو بندہ ان صفات کو پیدا کرنے کے لئےمحنت کرے گا، اللّٰہ رب العزت اس بندے سے محبت فرمائیں گے۔ رنگ کا گورا ہو یا کالا،عجم ہو یا عرب کا، پروردگار کی نظر میں کوئی فرق نہیں۔ وہ تو دل کا حال دیکھتا ہے۔ نام بلال رضی اللّٰہ عنہ ہے ہونٹ موٹے ہیں، شکل انوکھی ہے، رنگ کے کالے ہیں ، مگر دل ''محبت الہی'' سے لبریز ہے۔ اس محبت کے ساتھ زمین پر چلتے ہیں کہ پاؤں کی چاپ (آواز) جنت میں سنائی دیتی ہے........... اللّٰہ اکبر!
''محبتِ الہی '' سے ماخوذ.....

●◄ #صنم
 
 
 https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982

No comments:

Post a Comment