Tuesday, September 1, 2015

دیا جلائے رکھنا ہے


موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا ہے،
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں گھر تو آخر اپنا ہے !!

-♡- متاع جَاں -♡-



خدا کرے میری ارض پاک پر اترے


خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

(احمد ندیم قاسمی )

-♡- متاع جَاں -♡-
 
 
 

میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا



میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا
لعل و یاقوت سی مٹی کو سلامت رکھنا

میری دھڑکن، میری پہچاں مرا اثباتِ وجود
میرے خالق ! میری ہستی کو سلامت رکھنا

رہیں نابود سدا اس کے بدی خواہ سارے
میرے گلشن میری بستی کو سلامت رکھنا

تحفہء لااِلہ سے عشق عبادت ہے میری
میری اِس نسبتِ عبدی کو سلامت رکھنا

نذرِ طوفان ہوئی اپنی ہی نادانیوں سے
میرے اسلاف کی کشتی کو سلامت رکھنا

ہوگا عالم میں کبھی اونچا ہلالی پرچم
میرے ایقان و تسلی کو سلامت رکھنا

بن کے مستانہ سدا گیت وطن کے گاؤں
میرے مہ خانہء مستی کو سلامت رکھنا

ساری دنیا میں رضا ایک ہے جو گھر اپنا
میری اس چار دیواری کو سلامت رکھنا

(کلام : محمد نعیم رضا)

-♡- متاع جَاں -♡-
 
 
 

دل دل پاکستان



ایسی زمین اور آسماں
ان کے سوا جانا کہاں
بڑھتی رہے یہ روشنی
چلتا رہے یہ کاروان
دل دل پاکستان ♡ جاں جاں باکستان

دل دل سے ملتے ہیں تو چہرہ بنتا ہے
پھول اک لڑی میں پروائیں تو پھرسہرا بنتا ہے
ایسی زمین اور آسماں
ان کے سوا جانا کہا ں
دل دل پاکستان ♡ جاں جاں باکستان

گھر اپنا تو سب کو جی جان سے پیارا لگتا ہے
ہم کو بھی اپنے ہر ارمان سے پیارا لگتا ہے
دل دل پاکستان ♡ جاں جاں باکستان

-♡- متاع جَاں -♡-


قائداعظم محمد علی جناح



’’ امید ، ہمت اور اعتماد.. آپ سب کیلئے یہی میرا پیغام ہے۔‘‘

★ قائداعظم محمد علی جناح ★

» • » متاع جَاں « • «
 
 
 

یوم‌ِآزادی‌مُبارک



ماؤں کی دُعاء پوری ہوئی اور ہمیں
اتنی پیاری دُنیا میں گھر مِل گیا ...♡

#یوم‌ِآزادی‌مُبارک

-♡- متاع جَاں -♡-
 
 

حرفِ جنت


اک حرفِ جنت سنا ہے تم نے ...♡
سنو میں اس کو #پاکستان کہتا ہوں !!

-♡- متاع جَاں -♡-