قلب عاشق ہے اب پارہ پارہ،الوداع الوداع ماہ رمضان
کلفت ہجر و فرقت نے مارا،الوداع الوداع ماہ رمضان
تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا،اور ذوق عبادت بڑھا تھا
آہ! اب دل پہ ہے غم کا غلبہ،الوداع الوداع ماہ رمضان
بزم افطار سجتی تھی کسی !سحری کی رونق بھی ہوتی
سب سماں ہوگیا سونا سونا،الوداع الوداع ماہ رمضان
یاد رمضان کی تڑپا رہی ہے،آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی ہے
کہہ رہا ہے یہ ہر ایک قطرہ،الوداع الوداع ماہ رمضان
کوہ غم آہ ! ان پر پڑا ہے،ہر کوئی خون اب رو رہا ہے
کہہ رہا ہے یہ ہر غم کا مارا،الوداع الوداع ماہ رمضان
تم پہ لاکھوں سلام مہ رمضان،تم پہ لاکھوں سلام ماہ غفراں
جاؤ حافظ خدا اب تمہارا،الوداع الوداع ما ہ رمضان
نیکیاں کچھ نہ ہم کر سکے ہیں،آہ! عصیاں میں ہی دن کٹے ہیں
ہائے! غفلت میں تجھ کو گزارا،الوداع الوداع ماہ رمضان
واسطہ تجھ کو میٹھے نبی کا،حشر میں ہم کو مت بھول جانا
روز محشر ہمیں بخشوانا،الوداع الوداع ماہ رمضان
جب گزر جائیں گے ماہ گیارہ،تیری آمد کا پھر شور ہوگا
کیا مری زندگی کا بھروسہ،الوداع الوداع ماہ رمضان
ماہ رمضان کی رنگین ہواؤ!ابر رحمت سے مملو فضاؤ
لو سلام آخری اب ہمارا،الوداع الوداع ماہ رمضان
کچھ نہ حسن عمل کرسکا ہوں،نذر چند اشک میں کررہا ہوں
بس یہی ہے مرا کل اثاثہ،الوداع الوداع ماہ رمضان
ہائے عطار، بدکار کاہل،رہ گیا یہ عبادت سے غافل
اس سے خوش ہو کے ہونا ورنہ،الوداع الوداع ماہ رمضان
سال آئندہ شاہ حرم تم،کرنا عطار پر یہ کرم تم
تم مدینے میں رمضان دکھاتا،الوداع الوداع ماہ رمضان
#اجالا

ہر اک لب پہ ہے گفتگوئے محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم
ہر اک دل ميں ہے آرزوئے محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم
فرشتوں ميں پائى نہ انساں ميں ديكھی
جہاں سے نرالى ہے خوئے محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم
يہ دل چاہتا ہے وہ لب چوم لوں ميں
كہ جس لب پہ ہو گفتگوئے محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم
ہو ميدان محشر كہ فردوس اعلٰى
رہوں ہر گھڑی روبروئے محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم
#صلی_اللہ_علیہ_وسلم
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
ایڈمن:#صنم
جب
تم اللہ کے کسی بندے کی مدد کرو ، تو اس کے اچھا یا برا ہونے کو مت سوچو ۔
اللہ بھی تو تمھاری مدد کرتا ہی ہے۔ تمھارے اچھے یا برے کردار کو سامنے
رکھے بغیر !!!
#اجالا
رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت :
رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنا ثواب میں حج کرنے کے برابر ہے۔ حدیث
مبارکہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انصاری خاتون سے فرمایا : کیا وجہ ہے کہ تو نے
ہمارے ساتھ حج نہیں کیا؟ اس (عورت) نے کہا : ہمارے پاس ایک پانی بھرنے والا
اونٹ تھا۔ اس پر ابو فلاں اور اس کا لڑکا یعنی اس کا شوہر اور بیٹا سوار
ہوکر حج کے لئے روانہ ہو گئے اور اپنے
پیچھے ایک آب کش اونٹ (خاندان کی ضرورت کے لئے) چھوڑ گئے (اس کے علاوہ
ہمارے پاس کوئی سواری نہیں)۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا : جب رمضان آئے تو عمرہ کر لینا کیونکہ رمضان میں عمرہ حج کے برابر
ہے۔‘‘
بخاری، الصحيح، کتاب العمرة، باب عمرة فی رمضان، 2 : 631، رقم : 1690
رمضان کے مہینے میں جن نیک اعمال کے وسیلے سے اللہ کے تقرب کا حصول ممکن
ہوتا ہے ان میں سے ایک عمرہ بھی ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
"رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے۔"
(عمرة في رمضان تعدل حجة) (صحيح مسلم‘ الحج‘ باب فضل العمرة في رمضان‘ ح:
1256 والترمذي‘ الحج‘ باب ما جاء في عمرة رمضان‘ ح: 939 واللفظ له)
اس کا مطلب یہ ہے کہ جس نے رمضان میں عمرہ کرنے کے لیے مکہ کا سفر کیا ،
اس کے لیے حج کا اجر و ثواب ہے۔ یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اس عمل
کا ثواب بہت بڑا ہے ۔ تا ہم رمضان میں عمرہ کرنے والے سے حج کی فرضیت ساقط
نہیں ہو سکتی۔
ایڈمن:#صنم

شب قدر کا رمضان کی آخری دس طاق راتوں میں تلاش کرنا:
اللہ تعالی نے اس رات کو اس لئے چھپا رکھا ہے، تاکہ بندے عبادت کرتے ہوئے
اس رات کو تلاش کریں، اور یہ رات رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کی جائے گی،
اور آخری عشرے کی طاق راتوں میں اس کا احتمال زیادہ ہے۔
چنانچہ،آپ صلى الله عليه وسلم كا ارشاد ہے:
٭شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو، جب نو راتیں باقی رہ جائیں یا پانچ راتیں باقی رہ جائیں۔ (یعنی ۱۲ یا ۳۲ یا ۵۲ ویں راتوں میں شب قدر کو تلاش کرو)
(صحیح بخاری :حدیث نمبر: 2021)
٭حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے چند اصحاب کو شب قدر خواب میں ( رمضان کی )سات آخری تاریخوں
میں دکھائی گئی تھی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں دیکھ
رہا ہوں کہ تمہارے سب کے خواب سات آخری تاریخوں پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس لیے
جسے اس کی تلاش ہو وہ اسی ہفتہ کی آخری ( طاق ) راتوں میں تلاش کرے۔
(صحیح بخاری | کتاب لیلۃ القدر | باب : شب قدر کو رمضان کی آخری طاق راتوں میں تلاش کرنا | حدیث : 2015)
آخری عشرہ کی طاق راتیں 21-23-25-27-29 مراد ہیں.
”اِس شب سے ہی متعلق حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ایک اور
ارشاد گرامی ہے کہ ” جس شخص نے شب ِ قدر میں اَجروثواب کی اُمید سے عبادت
کی ،اِس کے سابقہ گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں” اِسی طرح حضرت ابوہریرہ سے
ایک روایت ہے کہ رسول عربی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”
جو شخص شبِ قدر میں عبادت کے لئے کھڑا رہا اِس کے تمام گناہ معاف ہوگئے”۔
امام زہری فرماتے ہیں کہ قدر کے معنی مرتبے کے ہیں چوں کہ یہ رات باقی
راتوں کے مقابلے میں شرف اور مرتبے کے لحاظ سے بلند تر ہے اِس لئے اِسے ”
لیلتہ القدر” کہاجاتاہے۔
اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ وہ ہمیں عشرہ اواخر کے فیوض وبرکات سے سرفراز فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ شئیر کرکے صدقہ جاریہ کا حصہ بنیئے۔۔۔!!!
ایڈمن:#صنم

بجھ گے دیپ تو ہوا نے کہا،
اس قدر انتظار ٹھیک نہیں
●─┼ ღمتاع جَاںღ ┼─●