Thursday, May 28, 2015

يوم الجمعہ كى فضيلت

يوم الجمعہ كى فضيلت

اس كى فضيلت ميں كئى ايك احاديث آئى ہيں:
ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" ہم سب سے آخرى ہيں، اور روز قيامت سے آگے ہونگے، انہيں ہم سے قبل كتاب دى گئى اور ہم ان كے بعد، يہ وہ دن دن ہے جس ميں انہوں نے اختلاف كيا، اللہ تعالى نے اس ميں ہميں ہدايت دى، كل يہوديوں كا ہے، اور اس كے بعد والا عيسائيوں كے ليے "
صحيح بخارى الجمعۃ حديث نمبر ( 487 )

اور ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ ہى بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" سب سے بہترين دن جس ميں سورج طلوع ہوتا ہے وہ جمعہ كا دن ہے، اس ميں آدم عليہ السلام پيدا كيے گئے، اور اسى دن جنت ميں داخل گئے، اور اسى دن اس سے نكالے گئے "
صحيح مسلم الجمعۃ حديث نمبر ( 1410 )

طارق بن شھاب بيان كرتے ہيں كہ ايك يہود نے عمر رضى اللہ تعالى عنہ سے كہا: اے امير المومنين اگر ہم پر يہ آيت نازل ہوتى:

﴿اليوم اكلمت لكم دينكم و اتممت عليكم نعمتى و رضيت لكم الاسلام دينا﴾

آج كے دن ميں نے تمہارے ليے تمہارے دين كو مكمل كر ديا اور تم پر اپنى نعمت كو پورا كر ديا، اور تمہارے ليے اسلام كو دين ہونے پر راضى ہو گيا.
ہم اس دن كو عيد كا تہوار بنا ليتے، تو عمر رضى اللہ تعالى كہنے لگے:
ميں جانتا ہوں كہ يہ كس دن نازل ہوئى، يہ آيت يوم عرفہ ميں جمعہ والے دن نازل ہوئى تھى"
صحيح بخارى كتاب الاعتصام بالكتاب والسنۃ حديث نمبر ( 6726 )

اس دن كے اجروثواب كے بيان كے متعلق يہ حديث جسے مسلم رحمہ اللہ تعالى نے ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان كيا ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" نماز پنجگانہ اور جمعہ دوسرے جمعہ تك ان دونوں كے مابين گناہوں كا كفار ہے جب تك كبيرہ گناہ كا ارتكاب نہ كيا جائے "
صحيح مسلم كتاب الطہارۃ حديث نمبر ( 342 )

اور ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جب جمعہ كا دن ہوتا ہے تو مسجد كے ہر دروزاے پر فرشتے كھڑے ہو كر پہلے آنے والے كو پہلے لكھتے ہيں، اور جب امام بيٹھ جائے تو وہ اپنے رجسٹر لپيٹ كر ذكر سننے آ جاتے ہيں، سب سے پہلے آنے والا شخص اس كى طرح ہے جس نے اونٹ قربان كيا ہو، اوراس كے بعد اس كى طرح جس نے گائے قربان كى اور اس كے بعد جس نے مينڈھا قربان كيا ہے، پھر وہ جس نے مرغى قربان كى ہو پھر وہ جس نے انڈا قربان كيا ہو "
صحيح بخارى الجمعۃ حديث نمبر ( 1416 )

ايك حديث ميں ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" تمہارا سب سے افضل ترين دن جمعہ كا دن ہے، اس ميں آدم عليہ السلام پيدا كيے گئے، اسى ميں فوت ہوئے، اور اس دن صور پھونكا جائےگا، اور اسى ميں بے ہوشى طارى ہو گى، لہذا مجھ پر اس دن درود كثرت سے پڑھو، كيونكہ تمہارا درود مجھ پر پيش كيا جاتا ہے "
صحابہ نے عرض كيا: ہمارا درود آپ پر كيسے پيش كيا جائيگا حالانكہ آپ تو مٹى ہو چكے ہونگے؟
تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" يقينا اللہ عزوجل نے زمين پر انبياء كا جسم كھانا حرام كر ركھا ہے "
سن ابو دواد سنن نسائى، علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح الترغيب و الترھيب حديث نمبر ( 659 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

اور ايك حديث ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" جس نے جمعہ كے روز غسل كيا اور غسل كروايا، اور صبح جلد آ كر آگے بيٹھا، اور چل كر آيا سوار نہ ہوا، اور امام كے قريب ہو كر خاموشى سے سنا اور لغو كام نہ كيا تو اسے ہر قدم كے بدلے اس كے مسنون روزے اور قيام كا اجروثواب حاصل ہوتا ہے "
مسند احمد، جامع ترمذى، علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح الترغيب والترھيب حديث نمبر ( 687 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" اس دن ميں ايك ايسا وقت ہے جس ميں انسان نماز ادا كر رہا ہو اور اللہ تعالى سے جو بھى مانگے تو اللہ تعالى اسے ضرور ديتا ہے، اور ہاتھ سے اس كے كم ہونے كا اشارہ كيا"
صحيح بخارى الجمعہ حديث نمبر ( 883 )

انس بن مالك رضى اللہ تعالى عنہ سے مروى ہے كہ نبى صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جمعہ كے روز اس گھڑى كو تلاش كرو جس كى اميد كى جاتى ہے كہ وہ جمعہ كے روز عصر سے ليكر غروب شمس كے درميان ہو "
اسے ترمذى نے روايت كيا ہے، اور علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح الترغيب و الترھيب حديث نمبر ( 700 ) ميں صحيح قرار ديا ہے.
واللہ اعلم

ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺑﻦ ﮐﺮ ﻧﮧ

ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺑﻦ ﮐﺮ ﻧﮧ
ﺟﯿﻮ ﺑﻠﮑﮧ
ﺍﯾﮏﺷﺨﺼﯿﺖ ﺑﻦ ﮐﺮ
ﺟﯿﻮ......
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺷﺨﺺ ﺗﻮ ﻣﺮ
ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ
ﺷﺨﺼﯿﺖ ﮨﻤﯿﺸﮧ
ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ


ANGEL

آج_کی_اچھی_بات‬

‫#‏آج_کی_اچھی_بات‬
ﺟﻮ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻧﺼﯿﺐ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﺩﻭ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﮐﮯﻧﯿﭽﮯ ﮨﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ، ﺟﻮ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺼﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻭ ﮨﺎﺗﻬﻮں ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﮨﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧﮨﻮ .

‫#‏اجالا‬

یہ مال

اللہ تعالیٰ کی عبادت

اللہ دیکھ رہا ہے

یہ قرآن

7 بڑے گناہ

رب کی عبادت

ملی تھی زندگی اپنے رب کی عبادت کرنے کے لیے پر وقت گزر رہا ہے کاغذ کے ٹکڑے کمانے کے لیے جب کہ نہ کفن میں جیب ہے اور نہ ہی قبر میں الماری اور اس پر دگنا کمال یہ ہے کہ موت کا فرشتہ رشوت بھی نہیں لیتا۔

عبادت

وہی بات

اللہ تعالی

آمیـــن

عشق دے لائق توں ایں مولا

عشق دے لائق توں ایں مولا، عشق دے لائق توں
عشق حقیقت، عشق تخئیل
عشق توجہ، عشق تغافل
عشق تغیر عشق تبدل
عشق تجاوز، عشق تحمل
عشق درون و بروں
عشق دے لائق توں ایں مولا، عشق دے لائق توں


  Mata e Jaan

اللہ اکبر

اے ایمان والو

اَسْتَغْفِرُ اللهَ

اللہ کی نعمتوں

بد دعاء

نماز

حَسْبِیَ ﷲُ

صبر

تمھارا رب

حقیقی مفلس کون؟

حقیقی مفلس کون؟؟؟؟؟؟؟؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا
 "میری امت میں تو مفلس وہ ہے جو قیامت کے روز ڈھیر ساری نمازیں، روزے اور زکوتیں لے کر آئے گا مگر ساتھ ہی اس حال میں آئےگا کہ کسی کو گالی دی، کسی پہ تہمت لگائی، کسی کا مال کھایا، کسی کا خون بہایا، کسی کو مارا۔ پس (ان مظالم کے قصاص میں) اس دعوے دار کو اس کی نیکیاں دے دی جائیں گی، یہاں تک کہ اگر حساب پورا ہونے سے پہلے اس کی نیکیاں ختم ہوگئیں، تو ان (دعوے داروں) کے گناہ اس پر ڈال دیے جائیں گے، اور پھر وہ سر کے بل آگ میں ڈال دیا جائےگا۔"
"جس نے اپنے بھائی پر کوئی ظلم کیا ہو۔ عزت کے معاملہ میں یا کسی بھی چیز کے بارے میں۔ وہ آج کے دن ہی اس سے معاف کرا لے، اس سے پہلے کہ اس کے پاس نہ دینار ہوں نہ درہم (کیونکہ اس دن) جتنا ظلم اس نے کیا، اتنی اس کی نیکیاں مظلوم کو دے دی جائیں گی اور نیکیاں نہ ہوں گی تو مظلوم کی برائیاں اس پر لاد دی جائیں گی۔"
 

 (بخاری و مسلم )

~*~ متاع جَاں ~*~

اللّٰہ بھی مجھ سے محبت کرے

حضرت سہل بن سعد رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا، اور عرض کیا....
"یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ! مجھے ایسا عمل بتلائیے کہ جب میں اس کو کروں ، تو اللّٰہ بھی مجھ سے محبت کرے، اور اللّٰہ کے بندے بھی مجھ سے محبت کریں...
آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :" دنیا کیطرف سے اعراض اور بے رخی اختیار کرلو، تو اللّٰہ تعالٰی تم سے محبت کرنے لگے گا، اور جو ( مال و جاہ) لوگوں کے پاس ہے اس سے اعراض اور بے رخی اختیار کرلو تو لوگ تم سے محبت کرنے لگیں گے۔" ( ترمذی و ابن ماجہ)
تشریح :~
یہ واقعہ ہے کہ دنیا کی محبت اور چاہت ہی آدمی سے وہ سارے کام کراتی ہے، جن کیوجہ سے وہ خدا کی محبت کے لائق نہیں رہتا، اسلئے اللّٰہ کی محبت حاصل کرنے کی راہ یہی ہے کہ دنیا کی چاہت اور رغبت دل میں نہ رہے۔ جب دنیا کی محبت دل سے نکل جائے گی۔ تو دل اللّٰہ کی محبت کے لئے فارغ ہوجائے گا، اور پھر اس کی اطاعت اور فرمانبرداری ایسی خالص ہونے لگے گی، کہ وہ بندہ اللّٰہ کو محبوب اور پیارا ہوجائے گا۔
اسی طرح جب کسی بندہ کے متعلق عام طور سے لوگ یہ جان لیں کہ یہ ہماری کسی چیز میں حصہ نہیں چاہتا، نہ یہ مال کا طالب ہے نہ کسی عہد اور منصب کا، تو پھر لوگوں کا اس سے محبت کرنا گویا انسانی فطرت کا لازمہ ہے۔


بحوالہ معارف الحدیث۔ ۵۴ کتاب الرقاق ۔ جلد دوم


اور اللہ

اللہ کی توفیق

فنا

ﺍلله ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ

ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﺑﻦ ﺍﺳﺤﺎﻕ ﺭﺣمة الله عليہ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺑﺼﺮﮦ ﮐﮯ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ.. ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺭﻭﮎ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ. "ﺍﮮ ﺍﺑﻦ ﺍﺳﺤﺎﻕ ! ﺁﺧﺮ ﮐﯿﺎ ﻭﺟﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺧﻮﺏ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﺷﺮﻑِ ﻗﺒﻮﻟﯿﺖ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺘﯿﮟ..؟"
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ.. "ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺩﻝ ﺩﺱ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﺮﺩﮦ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ.."
ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﻔﺼﯿﻞ ﺟﺎﻧﻨﯽ ﭼﺎﮨﯽ ﺗﻮ ﺍِﺱ ﭘﺮﺍﺑﻮ ﺍﺳﺤﺎﻕ رحمتہ علیہ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ

1~ ..ﺗﻢ ﻧﮯ الله ﮐﻮ ﭘﮩﭽﺎﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺣﻖ ﺍﺩﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ
2~ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻋﻮﯼٰ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍلله ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ﺳﮯ ﺑﮯ ﭘﻨﺎﮦ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﺩﺭﺣﻘﯿﻘﺖ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺳﻨﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ..
3~ ﺗﻢ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺮﯾﻢ ﮐﯽ ﺗﻼﻭﺕ ﺗﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ..
4~ ﺗﻢ ﺍلله ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺧﻮﺏ ﻟﻄﻒ ﺍﻧﺪﻭﺯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺷﮑﺮﯾﮧ ﺍﺩﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ....
5~ ﺗﻢ ﺗﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺩﺷﻤﻦ ﮨﮯ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺗﺒﺎﻉ ﮐﯽ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ....
6~ ﺗﻢ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻨﺖ ﺑﺮ ﺣﻖ ﮨﮯ، ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ....
7~ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﮩﻨﻢ ﺑﮭﯽ ﺑﺮﺣﻖ ﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺭﺍﮦ ﻧﺠﺎﺕ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﺪﺑﯿﺮ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ...
8~ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﻘﯿﻦ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﻮﺕ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺁ ﭘﮑﮍﮮ ﮔﯽ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ....
9~ ﺗﻢ ﺟﺐ ﻧﯿﻨﺪ ﺳﮯ ﺑﯿﺪﺍﺭ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮ، ﺗﻮ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﻋﯿﺐ ﺟﻮﺋﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻣﺸﻐﻠﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺮﯾﺒﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﺎﻧﮑﻨﮯ ﮐﯽ ﻓﺮﺻﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ....
10~ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﻮ ﺗﻢ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﻓﻨﺎ ﺿﺮﻭﺭ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮ، ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﺒﺮﺕ ﻭ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﺣﺎﺻﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ...
 

"ﯾﮧ ﺍﺳﺒﺎﺏ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻭﮨﺎﮞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺑﮩﮧ ﭘﮍﯾﮟ."
ﻣﮕﺮ ﮐﯿﺎ ﺍﻥ ﺍﺳﺒﺎﺏ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻧﻢ ﮨﻮﺋﯿﮟ؟؟؟


"ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺱ بات ﮐﺎ ﺷﮑﻮﮦ ﺑﮩﺖ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍلله ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ؛ ﻟﯿﮑﻦ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯﺍﻇﮩﺎﺭ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺤﺎﺳﺒﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ، ﺍﻭﺭ ﻏﻮﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﺍُﻥ ﺍﺳﺒﺎﺏ ﭘﺮ، ﺟﺴﮯ...." ﺣﺎﻓﻆ ﺍﺑﻦ ﺍﺳﺤﺎﻕ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺑﯿﺎﻥكى " ﮨﻮ ﻧﮧ ﮨﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﺒﺐ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﻧﺪﺭ بهى ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮ، ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﺒﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻓﺮﯾﺎﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦِ ﺍﻟٰﮩﯽ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﺳﮯ ﻗﺎﺻﺮ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﻮﮞ۔

"
Mata e Jaan

People are not Beautiful as they look

People are not Beautiful as they look,,
as they walk,,
as they wear..
But
People are Beautiful as they help,
as they Care,,
& as they Share..


ANGEL

دعاء الاستغفار

رب کی رضا



السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه:

رب کی رضا سےجو ملے جھولی میں بھر لو۔ خوشی مل رھی ھے اُسے سمیٹو گے تو آگے جا کر خوشی ہی بانٹو گے اگر پھول کے ساتھ لگے کانٹوں پر ہی دل جلاتے رھے تو خار بن کر کسی کا دل ہی زخمی کرو گے.

" جھولی بھرتے جاؤ اور جھولی خالی بھی کرتے جاؤ تاکہ سفر جاری رھے۔ "

خوش رہیے ۔ محبتیں بانٹتے رہیے!

ایڈمن:#صنم
 
 

your life is a result of the choices


"your life is a result of the choices you make...If you don't like your life it's time to make better choices".

》》》 #Sanam




۔۔۔≈ اللہ رب العزت ≈۔۔۔



اس کو راضی نہ کرو جو راضی ہونا ہی نہیں چاہتا، اور راضی ہو ہی نہیں سکتا ۔۔۔ جیسے سرابِ دنیا، ہوسِ نفس ۔۔۔

اس کو راضی کرو جو تم سے راضی ہونا اور تمہیں راضی کرنا چاہتا ہے اور وہ ہے ۔۔۔

۔۔۔≈ اللہ رب العزت ≈۔۔۔

#اجالا
 
 
 

قرآن

الله کو یاد کرنا



ہمارے لیے چوبیس گھنٹوں میں پانچ بار الله کو یاد کرنا بہت مشکل ہے، لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ الله چوبیس گھنٹوں میں ہر پل ہمارا خیال رکھے۔ ہمیں ہر نقصان سے بچائے، ہمیں ہر اس چیز سے نوازے جس کی ہمیں خواہش ہے۔ اور اگر ان میں سے کوئی ایک چیز بھی نہ ہو تو ہم الله سے شکوہ کرنے لگتے ہیں۔

اسے بتاتے ہیں کہ اس نے ہمیں کتنا بدقسمت بنایا ہے۔ اپنی محرومیوں کا ماتم کرتے ہیں۔ یہاں اسی زمین پر ایسے لوگ ہیں جو اس طرح معذور ہیں کہ ذہن کے علاوہ ان کے جسم کا کوئی حصّہ کام نہیں کرتا اور وہ پھر بھی الله کا شکر ادا کرتے ہیں۔ یہاں کتنے ہیں جن کے پورے کے پورے خاندان کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وہ پھر بھی صبر کرتے ہیں،

الله سے سودے بازی نہیں کی جا سکتی۔ اس کو کوئی دلچسپی نہیں کہ تم مسلمان رہتے ہو یا نہیں۔ تمھارے مذہب بدل لینے سے دنیا میں مسلمان ختم تو نہیں ہو جائیں گے۔ محمد صلى الله عليه وسلم کے ماننے والوں میں تو کمی نہیں آئے گی، فرق اگر کسی کو پڑے گا تو تم کو پڑے گا۔ نقصان اگر کوئی اٹھائے گا تو تم اٹھاؤ گے۔‘‘

(عمیرہ احمد کے ناول ’’حاصل‘‘ سے اقتباس)

خود بھی پڑھیں اور دوسروں سے بھی شئیر کریں

ایڈمن:#صنم
 
 
 

پرہیزگار

اپنا وکیل

سونے کی اینٹ۔


سونے کی اینٹ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک پارسا کو کہیں سے سونے کی اینٹ مل گئی۔ دنیا کی اس دولت نے اس کے باطنی نور کی روشنی چھین لی اور وہ ساری رات یہی سوچتا رہا کہ اب سنگ مرمر کی ایک عالی شان حویلی بناؤں گا، بہت سے نوکر چاکر رکھوں گا، عمدہ عمدہ کھانے کھاؤں گا اور اعلٰی درجے کی پوشاک پہنوں گا۔
غرض دولت کے خیال نے اسے دیوانہ بنا دیا۔ نہ کھانا پینا یاد رہا نہ ذکر الٰہی۔ صبح کو اس خیال میں مست جنگل میں نکل گیا۔ وہاں دیکھا کہ ایک شخص ایک قبر پر مٹی گوندھ رہا ہے تا کہ اس سے اینٹیں بنائے۔

یہ نظارہ دیکھ کر پارسا کی آنکھیں کھل گئیں اور اس کو خیال آیا کہ مرنے کے بعد میری قبر کی مٹی سے لوگ اینٹیں بنائیں گے۔ عالی شان مکان، نفیس لباس، اور عمدہ کھانے یہیں دھرے رہ جائیں گے۔ اس لئے سونے کی انیٹ سے دل لگانا بے کار ہے۔ ہاں دل لگانا ہے تو اپنے خالق سے لگا۔

یہ سوچ کر اس نے سونے کی اینٹ کہیں پھینک دی اور پھر پہلے کی طرح زہد و قناعت کی زندگی بسر کرنے لگا۔

(حکایات شیخ سعدیؒ سے ماخوذ)۔

سبق: کچھ شک نہیں کہ دنیا کی زندگی کھیل تماشے کے سوا کچھ نہیں۔ انسان تو اس دنیا میں ایک مسافر کی طرح ہے، لیکن حیرانگی اس بات پر ہے کہ یہ مسافر تو اپنی منزل کو بھول بیٹھا ہے۔ کیسی کیسی عالی شان بلڈنگز بناتا ہے، کیسے کیسے نفیس اور عمدہ کھانے کھاتا ہے، کیا ہی شاندرا لباس ہے ؟

دولت کی فراوانی میں ایسے گم ہے کہ مسافر کو منزل کی ہوش نہیں، وہ تو اس عارضی دنیا کو منزل بنا بیٹھا ہے اور دولت نے خدا کی یاد سے ایسا غافل کیا کہ سالوں خدا کے سامنے جھکنے کی مہلت نہیں ملتی، اور اگر مل گئی تو ذہن میں ہزاروں خیال کہ نماز کی رکعتیں ہی بھول گئیں۔ غرض کہ اس دولت کی لالچ نے انسان کے ہوش گنوا دئیے ہیں،

لیکن خوش قسمت ہے وہ جس کو وقت سے پہلے ہوش آ جائے اور سمجھ جائے کہ دنیا کی زندگی صرف آزمائیش کے لئے ہے۔ جیسا کہ رب جلیل فرماتا ہے:
“اس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ تمھاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے۔ اور وہ زبردست اور بخشنے والا ہے۔”
(سورۃ الملک آیت 2)

اور ڈرنے والوں کے لئے کیسا خوبصورت وعدہ ہے:
“اور جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے۔”
(سورۃ الملک آیت 12)

پوسٹ پسند آئے تو اِسے شیئر ضرور کیجیے تاکہ ایک اچھی بات کو دوسروں تک پہنچائے جانے کا ذریعہ بن سکیں۔۔۔!!!

ایڈمن:#صنم
 
 
 

جو مل گیا وہ تیرا نصیب



جو مل گیا وہ تیرا نصیب
جو چھن گیا وہ تیرا نہ تھا

تیرا دل یہ رمز سمجھ گیا
تو کوئی کمی نہ ستائے گی

●◄ #صنم
 
 
 

(صلی اللہ علیہ وسلم)




آج کل لوگ ان لوگوں کے پیچهے چلنا پسند کرتے ہیں جو چاند پر پہنچ گئے، جبکہ کامیابی اس انسان کے پیچهے چلنے میں ہے جس نے چاند کے دو ٹکڑے کر دیے...

(صلی اللہ علیہ وسلم)


اللهم صَــــــل علَے مُحمَّــــــــد و علَے آل مُحمَّــــــــد كما صَــــــلٌيت علَے إِبْرَاهِيمَ و علَے آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللهم بارك علَے مُحمَّــــــــد و علَے آل مُحمَّــــــــد كما باركت علَے إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ انك حميد مجيد

ایڈمن:#صنم
 
 
 
 

آمیـــــــــــــن

تمھارے لیے

آمیـــــــــــــن

آیات شفاء

One tree can start a forest;



One tree can start a forest;

One smile can begin a friendship;

One hand can lift a soul;

One word can frame the goal;

One candle can wipe out darkness;

One laugh can conquer gloom;

One hope can raise your spirits;

One touch can show you care;

One life can make the difference, be that one today.

》》》 #Sanam
 
 
 

ﺑﻠﻎ ﺍﻟﻌﻠﯽٰ ﺑﮑﻤﺎﻟﮧ



ﺑﻠﻎ ﺍﻟﻌﻠﯽٰ ﺑﮑﻤﺎﻟﮧ
ﮐﺸﻒ ﺍﻟﺪﺟﯽٰ ﺑﺠﻤﺎﻟﮧ
ﺣﺴﻨﺖ ﺟﻤﯿﻊ ﺧﺼﺎﻟﮧ
ﺻﻠﻮﺍ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ

ﻭﮦ ﻋﺠﯿﺐ ﺭﺍﺕ ﺳﻌﯿﺪ ﺗﮭﯽ
ﯾﮩﺎﮞ ﺷﺎﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﻭﮨﺎﮞ ﻋﯿﺪ ﺗﮭﯽ
ﺟﻮ ﻧﺒﯽ ﮐﻮ ﺣﺴﺮﺕ ﺩﯾﺪ ﺗﮭﯽ
ﺗﻮ ﺧﺪﺍ ﮐﻮ ﺷﻮﻕ ﻭﺻﺎﻝ ﺗﮭﺎ

ﺑﻠﻎ ﺍﻟﻌﻠﯽٰ ﺑﮑﻤﺎﻟﮧ
ﻭﮨﯽ ﺟﻠﻮﮦ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﮐﮭﺎ ﮔﺌﮯ
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺗﮭﺎ
ﻭﮨﯽ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﮮ ﺁﮔﺌﮯ

ﮐﮧ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﺎ ﺟﻤﺎﻝ ﺗﮭﺎ
ﺑﻠﻎ ﺍﻟﻌﻠﯽٰ ﺑﮑﻤﺎﻟﮧ
ﻧﮧ ﺑﺸﺮ ﮐﺎ ﺣﺴﻦ ﻧﮧ ﺣﻮﺭ ﮐﺎ
ﮐﮧ ﻭﮦ ﺳﺎﯾﮧ ﻧﻮﺭ ﺗﮭﺎ ﻧﻮﺭ ﮐﺎ

ﺗﮭﺎ ﻋﺠﺐ ﺟﻤﺎﻝ ﺣﻀﻮﺭ ﮐﺎ
ﮐﮧ ﺧﺪﺍ ﺑﮭﯽ ﻣﺤﻮ ﺟﻤﺎﻝ ﺗﮭﺎ
ﺑﻠﻎ ﺍﻟﻌﻠﯽٰ ﺑﮑﻤﺎﻟﮧ
ﻣﻼ ﻧﻮﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﯽ ﻧﻮﺭ ﺳﮯ

ﻣﻠﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮍﮪ ﺳﮑﺎ ﻧﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﺳﮯ
ﯾﮧ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮨﯽ ﮐﺎ ﮐﻤﺎﻝ ﺗﮭﺎ
ﺑﻠﻎ ﺍﻟﻌﻠﯽٰ ﺑﮑﻤﺎﻟﮧ


ﺗﻀﻤﯿﻦ ﺑﺮ ﺭﺑﺎﻋﯽ
ﺣﻀﺮﺕ ﺷﯿﺦ ﺳﻌﺪﯼ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ

●◄ #صنم
 
 
 

دل

عبادت میں سیلیبریشن



جب تک عبادت میں سیلیبریشن نہیں ہوگی ، جشن کا سماں نہیں ہوگا جیسے وہ بابا کہتا ہے " تیرے عشق نچایا کر کے تھیا تھیا " چاہے سچ مچ نہ ناچیں لیکن اندر سے اس کا وجود اور روح " تھیا تھیا " کر رہی ہو ۔ جب تک تھیا تھیا نہیں کرے گا بات نہیں بنے گی ۔ اس طرح سے نہیں کہ نماز کو لپیٹ کر " " چار سنتاں ، فیر چار فرض ، دو سنتاں ، دو نفل فیر تین وتر " چلو جی رات گذری فکر اترا ۔ نہیں جی ! یہ تو عبادت نہیں ۔ ہم تو ایسی ہی عبادت کرتے ہیں اس لیے تال میل نہیں ہوتا ۔

اشفاق احمد زاویہ 2 سلطان سنگھاڑے والا صفحہ

خود بھی پڑھیں اور دوسروں سے بھی شئیر کریں!

●◄ #صنم
 
 
 

آزمایش

رزق


ایک غلام تھا، ایک دن وہ کام پر نہ گیا تو اس کے مالک نے سوچا کہ مجھے اس کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کر دینا چاہیئے تا کہ وہ اور دل جمعی سے کام کرے اور غائب نه ہو ۔
اگلے دن مالک نے اس کی تنخواہ سے زیادہ پیسے اسے دیے جو اس نے خاموشی سے رکھ لیئے۔۔۔۔!!

لیکن کچھ دن بعد وہ دوبارہ غیر حاضر ہوا تو اس کے مالک نے غصے میں آ کر اس کی تنخواہ میں کیا گیا اضافہ ختم کر دیا اور اس کو پہلے والی تنخواہ ہی دی، غلام نے اب بھی خاموشی اختیار کی تو مالک نے کہا

"جب میں نے اضافہ کیا تو تم خاموش رہے اور جب کمی کی تو پھر بھی خاموش ہو کیوں؟"

تب غلام نے جواب دیا؛ جب میں پہلے دن غیر حاضر تھا تو وجہ بچے کی پیدائش تھی اور آپ کی طرف سے تنخواہ میں اضافہ کو میں نے وہ رزق خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ لے کر آیا؛ اور جب میں دوسری مرتبہ غیر حاضر تھاتو اس کی وجہ میرے والد کی وفات تھی اور آپ کی طرف سے تنخواہ میں کمی کو میں نے وہ رزق خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ واپس لے گیا،

پھر میں اس رزق کی خاطر کیوں پریشان ہوں جس کا ذمہ اللہ نے اٹھایا ہوا ہے۔

پوسٹ پسند آئی تو اِسے شیئر ضرور کیجیے تاکہ ایک اچھی بات کو دوسروں تک پہنچائے جانے کا ذریعہ بن سکیں۔۔۔!!!

ایڈمن:#صنم
 
 
 

گمراہ کون ؟

دو دوست



ایک دفعہ دو بہت گہرے دوست صحرا میں سفر کر رھے تھے.. راستے میں باتیں کرتے کرتے دونوں میں بحث ھوگئی اور بات اتنی بڑھی کہ ایک دوست نے دوسرے دوست کے منہ پہ تھپڑ دے مارا..
تھپڑ کھانے والا دوست بہت دکھی ھوا مگر کچھ بولے بغیر اس نے ریت پر لکھا.. "آج میرے سب سے اچھے اور گہرے دوست نے میرے منہ پہ تھپڑ مارا.."
چلتے چلتے ان کو ایک جھیل نظر آئی.. دونوں نے نہانے کا ارادہ کیا.. اچانک جس دوست کو تھپڑ پڑا تھا وہ جھیل کے بیچ دلدلی حصہ میں پھنس گیا مگر جس دوست نے تھپڑ مارا تھا اس نے اسے بچا لیا.. تب بچنے والے دوست نے پتھر پہ لکھا.. "آج میرے سب سے اچھے اور گہرے دوست نے میری زندگی بچا لی.."
یہ دیکھ کر جس دوست نے تھپڑ مارا تھا اور بعد میں جان بچائی ' اس نے پوچھا.. "جب میں نے تم کو دکھ دیا تو تم نے ریت پر لکھا تھا اور جب جان بچائی تو تم نے پتھر پہ لکھا.. کیوں..؟"
پہلے دوست نے جواب دیا.. "جب کوئی آپ کو دکھی کرے یا تکلیف دے تو ھمیشہ اس کی وہ بات ریت پر لکھو تاکہ "#درگذر_کی_ھوا" اسے مٹا دے لیکن جب بھی کوئی آپ کے ساتھ بھلائی کرے تو ھمیشہ اس کی اچھائی #پتھر_پہ_نقش کرو تاکہ کوئی بھی اسے مٹا نہ سکے..!!"

خود بھی پڑھیں اور دوسروں سے بھی شئیر کریں

ایڈمن:#صنم
 
 
 
 
 

زکوٰۃ

اللہ کا ذکر

Friday, May 15, 2015

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم



بزمِ کونین پہلے سجائی گئی، پھر تری ذات منظر پہ لائی گئی
سید الاولیں، سید الآخریں ، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

#صلی_اللہ_علیہ_وسلم

آج جمعہ کامبارک دن ہے زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھیں

●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

ایڈمن:#صنم




درد



درد ہمیشہ اُمیدوں کی چادر اوڑھے ہوتے ہیں اور پھر وقت اس چادر کو اُتار دیتا ہے اور درد ہم ہر عیاں ہو جاتے ہیں۔۔۔۔!

از علی شیرازی۔۔۔۔ غلط فیصلے

ایڈمن:#صنم
 
 
 

کافی ہے

Hadith Of The Day.