Thursday, May 14, 2015

محبت کے تقاضے

محبت کے تقاضے کیا ہوتے ہیں ؟

" پہلے اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہی دراصل محبت ہے۔ اللہ تو ہم سے اتنی محبت کرتا ہے جتنی ہماری ماں ہم سے نہیں کرتی

جی ہاں وہ ماں جو ہمیں پیدا کرتی ہے پالتی پوستی اور کسی قابل کرتی ہے اور جو ہماری خوشی پر خوش اور ہماری تکلیف پر تڑپ جاتی ہے۔ اللہ عزوجل ہم سے ہماری ماؤں کی نسبت ستر گنا زیادہ محبت کرتے ہیں تو اندازہ لگا لیجیے اللہ عزوجل کی ہم سے محبت کا۔

اور جہاں تک محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تعلق ہے تو ہم میں سے کوئی مسلمان ہو ہی نہیں سکتا جب تک ہم کو ہمارے ماں باپ، بیوی بچوں غرض دنیا کی ہر ہر شے سے زیادہ محبت محبوب اللہ یعنی ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہ ہو جائے

ہمیں یہ ماننا ہوگا کہ ہم میں سے اکثر نے صرف محبت کا نام سنا ہے'
اس کے تقاضوں سے واقف نہیں۔ہمیں کوئی پسند آجائے تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اس سے محبت ہوگئی ہے۔پسند آنے اور محبت ہونے میں بڑا فرق ہے' کسی کو پسند کرنا محبت نہیں ہوتا لیکن محبت تک پہنچنے کے لیے پہلا زینہ ضرور ہوتا ہے۔میں نے بے شمار لوگوں کو انا کے خول میں لپٹے محبت کرتے دیکھا ہے' یہ محبت میں بھی اپنی برتری چاہتے ہیں' ان کے نزدیک محبت میں بھی سٹیٹس ہوتاہے


حالانکہ محبت میں تو محمود و ایاز کی طرح ایک ہونا پڑتاہے


محبت ایک ایساجذبہ جو کبھی بھی ختم نہیں ھوتا، اور نہ ھی محبت کم ھوتی ہے۔


بلکہ ! محبت کاجذبہ زیادہ ہوجاتاہے۔محبت ایک احساس ہوتا ہے
جوایک دوسرے کے دل میں پیدا ہو جاتا ہے۔جو کبھی ختم نیں ہوتا ہے۔


محبت کادوسرانام احساس ہے اگردل میں احساس نہ ہو تووہ محبت نہیں ہوتی ہے



٠•♡ ღمتاع جَاںღ♡•

No comments:

Post a Comment