Thursday, May 14, 2015

’’کن‘‘



’’اللہ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو کہتا ہے ’’کن‘‘ اور وہ ہوجاتی ہے۔‘‘ وہ اسکا چہرہ دیکھ کر رہ گیا تھا۔
’’میں اور تم اسکی مصلحت کا بھید نہیں پا سکتے، تمھارے آنے پر مجھے کوئی حیرت نہیں، وہ دلوں کو پھیر دیتا ہے۔ تم نہ بھی آتے، ساری زندگی نہ آتے تو بھی مجھے کوئی دکھ نہ ہوتا۔ جو ہمارے لیے بہتر ہے، وہ ہمیں دے دیتا ہے، اور جو نہیں دیتا، وہ ہمارے لیے اچھا نہیں ہوتا۔ وہ ہم سے کوئی چیز لے تو ہم کہتے ہیں، اس نے چھین لی، ہمیں محروم کر دیا۔ یہ نہیں سوچتے کہ جو شے اسی کی دی ہوئی تھی، اس نے واپس لے لی تو ناراضی کیسی۔ واویلا کس بات کا۔‘‘

بشریٰ سعید کے ناول ’’رقصِ جنوں‘‘ سے اقتباس

ایڈمن:#صنم
 
 
 

No comments:

Post a Comment