Thursday, May 14, 2015

محبت کا تحفہ



محبت کا تحفہ سیمی عموماً دو قسم کے لوگوں کو ملتا ہے ۔

ایک وہ فتعون صفت لوگ جو اپنے جیسا کسی کو نہیں سمجهتے .جو چلتے نہیں اچهلتے ہیں . ان کی انا کے پر قینچ کرنے کے لیئے کوئی محبت کا گلدستہ لے کر ان کی زندگی میں آتا ہے . گلدستہ وصول کرتے وقت فرعون شکل لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ اس میں کانٹے بهی ہیں اور چیونٹیاں بهی . عموماً ان ہی چیونٹیوں کے ہاتهوں بڑے بڑے ہاتهی جان بحق ہوتے ہیں ..

ایک وہ لوگ جو خدا سے بهی نہیں ڈرتے انہیں انسان بنانے کے لیے محبت عطا ہوتی ہے ان کی حیثیت سمجهانے کے لیے ان کا قد عام انسانوں جتنا کرنے کے لیے ۔

یا پهر محبت ان لوگوں کو ملتی ہے جو مرنے کی آرزو میں جیتے ہیں جاں بہ لب ہوتے ہیں ان کے لیئے محبت کا تریاق آتا ہے غیب سے . یکدم ان زندہ لاشوں میں زندگی کے آثار اجاگر ہو جاتے ہیں وہ درختوں کو پرندوں کو چاند ستاروں کو از سر نو دیکهنا شروع کر دیتے ہیں ۔

راجہ گدھ از بانو قدسیہ سے اقتباس

پوسٹ پسند آئے تو اِسے شیئر ضرور کیجیے تاکہ ایک اچھی بات کو دوسروں تک پہنچائے جانے کا ذریعہ بن سکیں۔۔۔!!!

ایڈمن:#صنم
 
 
 
 

No comments:

Post a Comment