آیت ٤٣ وَاَنَّـہٗ ہُوَ اَضْحَکَ وَاَبْکٰی ۔ ” اور یہ کہ وہی ہے جو ہنساتا بھی ہے اور رلاتا بھی ہے۔ “- یعنی اچھے برے حالات ‘ خوشی ‘ غم ‘ تکلیف ‘ بیماری سب کچھ اللہ کی طرف سے ہے۔
یعنی خوشی اور غم ، دونوں کے اسباب اسی کی طرف سے ہیں ۔ اچھی اور بری قسمت کا سر رشتہ اسی کے ہاتھ میں ہے ۔ کسی کو اگر راحت و مسرت نصیب ہوئی ہے تو اسی کے دینے سے ہوئی ہے ۔ اور کسی کو مصائب و آلام سے سابقہ پیش آیا ہے تو اسی کی مشیت سے پیش آیا ہے ۔ کوئی دوسری ہستی اس کائنات میں ایسی نہیں ہے جو قسمتوں کے بنانے اور بگاڑنے میں کسی قسم کا دخل رکھتی ہو ۔
آیت ٤٤ وَاَنَّہٗٗ ہُوَ اَمَاتَ وَاَحْیَا ۔ ” اور یہ کہ وہی ہے جو مارتا بھی ہے اور زندہ بھی رکھتا ہے۔ “
.jpg)
No comments:
Post a Comment