Saturday, June 20, 2015

اے زندگی۔۔

اے زندگی۔۔ تو بہت خوبصورت مگر تلخ ہے۔ تیری خوشیاں خواب اور دکھ کربناک حقیقتیں ہیں۔ تیرا پیار جھوٹا، تیری وفائیں بے وفائیاں ہیں۔ تو فنا ہے، بقا تو محض چند سانسوں کا نام ہے مگر پھر بھی اے زندگی تو قابل قدر تحفہ ہے۔ تو آخرت کی کھیتی ہے، نجات کے بیج تجھ میں کھلتے ہیں۔ تیرے مصائب اور کرب محض آزمائشیں ہیں۔ تیرا سفر اک شاہراہ کا سفر ہے جس کا انجام موت ہے۔ اگرچہ تو بہت کرب دینے والی ہے پھر بھی اے زندگی تو کتنی حسین ہے کہ انسان موت کی ہولناکیوں سے لرز کر تیرے ہی دامن میں قہقہے سمیٹنے میں مصروف ہے۔
Mata e Jaan

No comments:

Post a Comment