اگر پاس ہوتا تو تجھ کو سناتا
دکھوں کی کہانی
کہانی کہ جس میں بہت ہے روانی
کہانی کہ جو یاد آئے کبھی تو
ٹپکتا ہے آنکھوں سے
مصرعوں کی صورت معطر سا پانی
مری نظم ہوتی ہے پھر جاودانی
اگر پاس ہوتا تو تجھ کو بتاتا
کہ جیون ترے سنگ جتنا گزارا
وہ جیون ہی جیون کا اب ہے سہارا
وہ پلکوں پہ ٹھہرا ہوا اک ستارا
مری نظم کااک حسیں استعارا
اگر پاس ہوتا تو تجھ کو دکھاتا
وہ کاغذ قلم
جن کو تُو نے چھوااور
مرے دل پہ سب کچھ رقم ہو گیا تھا
مجھے غم ملا اور
زمانے میں مَیں محترم ہو گیا تھا
تجھے میں دکھاتا
وہ کاپی وہ بستہ
وہ بستہ بنا جو محبت کا رستہ
وہ رستہ کہ جو راستہ تو نہیں تھا
مگر ہم کبھی اُس پہ تھکتے نہیں تھے
بھٹکتے تھے لیکن بھٹکتے نہیں تھے
یہ پلکوں سے موتی چھلکتے نہیں تھے
اگر پاس ہوتا۔۔۔
مگرپاس ہوتا تو پھر میرے دامن میں
اشکوں بھری یہ کہانی نہ ہوتی
مری نظم میں گو روانی نہ ہوتی
مگر ہر طرف رائیگا نی نہ ہوتی
رضی الدین رضی
#دلِ_مضطر
دکھوں کی کہانی
کہانی کہ جس میں بہت ہے روانی
کہانی کہ جو یاد آئے کبھی تو
ٹپکتا ہے آنکھوں سے
مصرعوں کی صورت معطر سا پانی
مری نظم ہوتی ہے پھر جاودانی
اگر پاس ہوتا تو تجھ کو بتاتا
کہ جیون ترے سنگ جتنا گزارا
وہ جیون ہی جیون کا اب ہے سہارا
وہ پلکوں پہ ٹھہرا ہوا اک ستارا
مری نظم کااک حسیں استعارا
اگر پاس ہوتا تو تجھ کو دکھاتا
وہ کاغذ قلم
جن کو تُو نے چھوااور
مرے دل پہ سب کچھ رقم ہو گیا تھا
مجھے غم ملا اور
زمانے میں مَیں محترم ہو گیا تھا
تجھے میں دکھاتا
وہ کاپی وہ بستہ
وہ بستہ بنا جو محبت کا رستہ
وہ رستہ کہ جو راستہ تو نہیں تھا
مگر ہم کبھی اُس پہ تھکتے نہیں تھے
بھٹکتے تھے لیکن بھٹکتے نہیں تھے
یہ پلکوں سے موتی چھلکتے نہیں تھے
اگر پاس ہوتا۔۔۔
مگرپاس ہوتا تو پھر میرے دامن میں
اشکوں بھری یہ کہانی نہ ہوتی
مری نظم میں گو روانی نہ ہوتی
مگر ہر طرف رائیگا نی نہ ہوتی
رضی الدین رضی
#دلِ_مضطر
No comments:
Post a Comment