Saturday, June 20, 2015

اے الله رب العزت


اے الله رب العزت

— اے ساری کائنات کے شہنشاہ

— اے ساری مخلوق کے پالنے والے

— اے زندگی اور موت کا فیصلہ کرنے والے

— اے آسمانوں اور زمین کے مالک

— اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک

— اے انسان اور جنات کے معبود

— اے عرش عظیم کے مالک

— اے فرشتوں کے معبود

— اے عزت اور ذلت کے مالک

— اے بیماروں کو شفا دینے والے

— اے بادشاھوں کے بادشاہ

— اے الله ہم تیرے گنہگار بندے ہیں

— تیرے خطاکار بندے ہیں

— ہمارے گناہوں کو معاف فرما

— ہماری خطاؤں کو معاف فرما

— اے الله ہم اپنے اگلے پچھلے ، صغیرہ کبیرہ ، چھوٹے بڑے سبھی گناہوں اور خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں

— اے الله رب عزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول کرلے ...

— اے الله ہم گنہگار ہیں ، سیاہکار ہیں ، بدکار ہیں، تیرے حکم کے نافرمان ہیں، ناشکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں تیری توحید کی گواھی دیتے ہیں

— تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے

— تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے

— تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہیں

— ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں

— تو اپنی رحمت سے ہمیں معاف کردے

— اے الله پاک آپ ہمیں گمراھی کے راستے سے ہٹا کر صراط مستقیم کے راستے پہ چلنے والہ بنا دے

— اے الله ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے

— زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے

— ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے

— ایمان پر زندہ رکھ اور ایمان پر ہی موت عطا کر

— اے الله ہمیں تیرے حکموں کی فرمانبرداری کرنے والا بنا

— اور تیرے پیارے حبیب محمد رسول الله کے نیک اور پاکیزہ طریقوں کو اپنی زندگی میں لانے والا بنا ...

— اے الله ہماری پریشانیوں کو دور کردے

— اے الله جو بیمار ہیں انہیں شفا عطا فرما

— اے الله جو قرض کے بوجھ سے دبے ہوے ہیں انکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے

— اے الله شیطان سے ہماری حفاظت فرما

— اے الله اسلام کے دشمنوں کا منه کالا کر

— اے الله حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما

— اے پروردگار عالم ہمیں مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ہر چیز پہ قادر ہے

— اے الله جو مانگا وہ بھی عطا فرما جو مانگنے سے رہ گیا وہ بھی عطا عنایت فرما

— ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما ...

آمین ... آمین ... آمین

(((((≈ #Mata_e_Jaan ≈)))))

No comments:

Post a Comment