Saturday, June 20, 2015

رمضان کی آمد ہے


رمضان کی آمد ہے
رحمتیں برسنے والا مہینہ ہے
آو آج سب خطاؤں کی معافی مانگ لیں
در توبہ کھلا ہے اس مہینے میں

فردوس کی خوشبو آتی ہے
وہ نصیب والا ہے جسے ملے فردوس
آو آج ہم کوشش کریں
اسے پانے کی ، جسے ہم نے ابھی تلک پایا ہی نہیں

عبادتوں کے اس دور میں
آو مانگیں سب کے لیے مغفرت
مانگتیں ہیں ہم کچھ نا کچھ اپنے لیے
چلو آج دوسروں کے لیے مانگیں

رمضان کی آمد کی خوشی ہے بہت
ساتھ ہی اس کے جلد رخصت ہو جانے کا غم
خدا کرے وقت تھم جائیں اس وقت
جب برس رہی ہو خدا کی رحمت ہم پر

رمضان کے رخصت ہونے سے پہلے
در توبہ بند ہونے سے پہلے
اس مبارک مہینے کی ہر فضیلت حاصل کر لیں
جو ہم گزشتہ سالوں میں حاصل نا کر سکے

#اجالا
 
 

No comments:

Post a Comment