Saturday, June 20, 2015

ماہ صیام کی آمد آمد ہے



بے زبانوں کو جب وہ زبان دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے

بخشش پہ آتا ہے جب امت کے گناہوں کو
تحفے میں گناہ گاروں کو رمضان دیتا ہے

ماہ صیام کی آمد آمد ہے. یہ رحمتوں، برکتوں اور اللہ پاک کی بےشمار نعمتوں والا مہینہ ہے. یہ مقدس مہینہ ہم سب کو صبر کا درس دیتا ہے کہ کس طرح ہم صبر کرکے اور اپنی نفسانی خواہشات پہ قابو پا کر اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں یعنی ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں یہ اللہ پاک کا قرب اور خوشنودی حاصل کرنے کا مہینہ ہے. ویسے تو ہم پورا سال عبادات کرتے ہی ہیں لیکن اس مبارک ماہ میں عبادت کا ثواب کئی گناہ بڑھ جاتا ہے.

اللہ ربُ العــــــالمیـن تمـام مُسلمـانـوں کیلئـے رمضـانُ المُبـارک کـو رحمـت اور جہنُـم سـے نِجـات کـا ذریـعـہ بنـا دے آمیــن

اِســں دُعـــا کیســاتــھ کـــہ آپ ســب جَہــاں رہیـں خُــوشـں اور ســلامـت رہیـں ــ
اپنــــی دُعـــاؤں میـــں یـــاد رکھـــیں

جـزاک اللہ خیـر ـــ

●◄ #صنم

No comments:

Post a Comment